ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کسان ونگ کے زیراہتمام بانی چیئرمین عمران خان کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں زین حسین قریشی، سید راجن بخش گیلانی، زین العابدین گیلانی، ملک تیمور الطاف مہے سمیت دیگر رہنما و کارکن شریک ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر انتقامی مقدمات جھوٹے ہیں، جو جلد ختم ہوں گے۔ عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔