• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سوسائٹی معاشرتی ترقی و اصلاح کا اہم ستون ہے، رفیق رجوانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی معاشرتی ترقی و اصلاح کا اہم ستون ہے، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندے عوامی فلاح کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ سابق صوبائی وزیر پنجاب عبدالوحید آرائیں کی جانب سے سول سوسائٹی فورم ملتان کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وحید آرائیں ، ملک عامر ڈوگر ایم این اے، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، مخدوم سید یزدانی گیلانی، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید