• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سید سخی نواب کے 452 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) روحانی پیشوا پیر سید سخی نواب کے 452ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ،سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی، مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم سہیل گیلانی اور مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے چادرپوشی کرکے تقریبات کا آغاز کیا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حضرت سخی نواب نے عشق رسول ﷺ، اتباعِ شریعت اور خدمت خلق کا پیغام عام کیا، ان کی تعلیمات آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔
ملتان سے مزید