• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، وارڈز، ایمرجنسی، اسٹور کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور ادویات اسٹور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، انہوں نے علاج و معالجے کے معیار، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔وسیم حامد سندھو نے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا اور ان کی دلجوئی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ملتان سے مزید