• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور دیگر پارٹی رہنماؤں کا رانا محمد سلیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن بہاولپور ڈویژن رانا محمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید مرتضیٰ محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نتاشہ دولتانہ، نوابزادہ افتخار احمد خان، راو ساجد علی، شاہ رخ ملک، خواجہ عمران اور امتیاز چنڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رانا سلیم پارٹی کے باوفا، نظریاتی اور عوام دوست رہنما تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ملتان سے مزید