کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی تمام جامعات میں انڈرگریجویٹ ڈگری مکمل کرنے کے لیے انٹرن شپ اور متعلقہ شعبوں سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن لازمی قرار دے دی ہے اس ا قدام کا مقصد طالب علموں کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے اس پالیسی کے مطابق ہر انڈرگریجویٹ پروگرام میں کم از کم تین کریڈٹ آورز کی سپروائزڈ انٹرن شپ لازمی ہےطلبہ کو اس انٹرن شپ کے بدلے میں کریڈٹ ملیں گے اس حوالے سے طلبا وطالبات کاکہنا ہے کہ ایچ ای سی نے پالیسی تو بنا دی ہے اب جامعات کو اس پر عمل کرنا ہو گا۔