• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی علی مدد جتک کا سریاب کا دورہ‘ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کوئٹہ ( خ ن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے حلقہ انتخاب سریاب کادورہ کیا انہوں نے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاحاجی علی مدد جتک نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ڈیجیٹل لائبریری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ لائبریری کے تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے گاہی خان چوک پر زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکےانہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام کی خدمت ان کا مشن ہےسڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور عوامی سہولیات کے منصوبے جاری ہیں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید