کوئٹہ (پ ر) ایپکا کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری اور افرادی قوت تربیتی یونٹ کے صدر علی نواز شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ کے منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز 14 سال کے طویل عرصے کے بعد تشکیل دے دئیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت بلوچستان، ارشاد احمد کی خصوصی دلچسپی کے باعث منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز کی تشکیل ممکن ہوئی۔ علی نواز شاہوانی نے کہا کہ ڈائریکٹر نہ صرف ملازمین کے مسائل حل کر رہے ہیں بلکہ انہیں اگلے عہدوں پر ترقی دینے میں بھی خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹینوگرافر کیڈر کے سروس رولز بھی ان کی نگرانی میں جلد تیار ہو جائیں گے۔