• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا قاضی نثار احمدپر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، مولانا انوارالحق حقانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے گلگت میں اہلِ سنت کے قائد مولانا قاضی نثار احمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ معمولی واقعہ نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے اہلِ سنت کے لیے ایک گہرا صدمہ ہےمولانا قاضی نثار احمد اہلِ سنت کے قابلِ احترام قائد اور عالمِ دین ہیں جن سے پاکستان کے کروڑوں مسلمان عقیدت رکھتے ہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ قاضی صاحب حملے میں محفوظ رہے اگرچہ زخمی ہوئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اصل مجرموں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرارِ واقعی سزا دی جائے ٹیلیفون پرانہوں نے مولانا کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید