• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں چیکس تقسیم کیے گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر،واٹر اینڈ میرین سائنسز کے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ڈائریکٹریٹ آف فنانشل ایڈ کی جانب سے طلبا و طالبات میں چیک تقسیم کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین تھے وائس چانسلر نے کہا کہ طلبا اچھے تعلیمی نتائج تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں بھی حاصل کریں تاکہ عملی زندگی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ طلبا کی مالی معاونت کر کےانہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں وائس چانسلر نے طلبا کو اسکالرشپ کی فراہمی پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید