• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 زخمی ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک اور د و ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،موٹر سائیکل اورنقدی برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق شہید ملت روڈ کشمیرپلازہ کےقریب پیر کی صبح فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت سکندر عمر ہلاک ہوگیا جبکہ2ڈاکوؤں عرفان شاہنوازعلی اورراشد محمد علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،بلوچ کالونی پولیس کے مطابق ڈکیتوں کومشکوک جان کرانہیں روکنے کا اشارہ کیا تو پولیس پرفائرنگ کردی ،دریں اثناءابراہیم حیدری پولیس اوراسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اسامہ عرف شیرو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا،میمن گوٹھ کے علاقے میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان 25 سالہ گلزار امام ، 27 سالہ عبدالوحید حاجی اور 25 سالہ فہیم غلام نبی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس نےملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید