• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظم و ضبط، یکجہتی، عوامی خدمت ایم کیو ایم کی اصل طاقت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ تنظیمی نظم و ضبط، یک جہتی اور عوامی خدمت ایم کیو ایم کی اصل طاقت ہے، وہ یہاں مقامی پارک میں منعقد فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس میں کارکنوں نے قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اجلاس میں سینئر مرکزی راہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، سینٹرل آرگنائزیشن اینڈ کو آ رڈینیش کمیٹی کے اراکین سید شکیل احمد، ارشاد ظفیر، شریف خان، سید ارشد حسن، کامران فاروقی، رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے ذمے دارں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں ٹاؤن کی تنظیم نو کرتے ہوئے ٹاؤن آرگنائزر ذیشان حیدر، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزرز سید عاطف علی، ذوہیب خان اور اراکینِ ٹاؤن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیئرمین ایم کیو ایم کے فکری و نظریاتی پیغام کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ مزید فعال بناتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید