• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرَمپ حکومت کی پابندیاں، غیر ملکی طلبہ کی امریکہ آمد میں ریکارڈ کمی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ حکومت کی نئ سفری پابندیوں ا ورپالیسیوں کے سبب بین الاقوامی طلباء کی امریکہ آمد میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی طلبہ کی آمد چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جو کووِڈ سے متاثرہ سال 2021کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔سب سےزیادہ کمی ایشیا اور افریقہ کے طلبہ کی ہوئی ہے۔ فہرست میں بھارتی طلباکی آمد میں 45فیصد تک کی بڑی کمی دیکھی گئی۔چین12فیصد اور اور افریقہ سے33فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کی وجوہات ٹرمپ انتظامیہ کی "امریکہ فرسٹ" امیگریشن پالیسیوں کے سبب اختیار کردہ سخت ویزا طریقہ کار کو قراردیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید