• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی تحقیق میں سنگ میل، امارات کا پہلا مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار

ابوظہبی (اے پی پی) ابوظہبی کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے "ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ" نے امارات کا پہلا مائع ایندھن والا راکٹ انجن کامیابی سے ڈیزائن، تیار اور ٹیسٹ فائر کر لیا ہے، جو ملک کی خودمختار خلائی صلاحیتوں میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ ابوظہبی میں نیا ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ تمام تحقیق مقامی سطح پر ہو سکے۔ یہ 250نیوٹن کا انجن مکمل طور پر امارات میں تیار کیا گیا اور 50سے زائد کامیاب ٹیسٹ فائرنگز کے دوران 94فیصد کارکردگی حاصل کی۔ اس انجن کا استعمال چھوٹے سیٹلائٹس کی حرکت اور مدار میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا جائے گا۔ ادارے کے سی ای او ڈاکٹر نجوی عراج کے مطابق یہ کامیابی امارات کے مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے خودمختار پروپلشن سسٹم کی بنیاد رکھتی ہے۔ مستقبل میں بڑے انجن، کریوجینک ایندھن اور گہرے خلائی مشنز کے لیے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید