• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈنگ کارپوریشن نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈرکھول دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ٹریڈنگ کارپوریشن نے1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈرکھول دیا، ٹینڈر کے تحت 533 سے 567 اعشاریہ 50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں، ٹینڈرکےتحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نےسب سے کم بولی دی ۔شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے میں چند ہفتے باقی رہ جانےکےباوجود وفاقی حکومت کی جانب سے مزیدچینی کی درآمد کےلیےاقدامات جاری ہیں۔ پیر کے روز ٹریڈنگ کارپوریشن نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکےلیے ٹینڈرکھولا۔ٹی سی پی کوگذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید