• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گیمنگ کے عادی بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں گیمنگ کے عادی بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل،ماں نے آن لائن بیٹنگ کے مقروض بیٹے کو زیور چوری کرتے ہوئے پکڑلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیر کو بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان نے، جسے موبائل فون گیمنگ کی لت تھی، مبینہ طور پر لکھنؤ میں اپنی 45 سالہ والدہ کو اس وقت قتل کر دیا جب انہوں نے اسے آن لائن بیٹنگ کے نقصانات سے پیدا ہونے والے اپنے بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ان کے زیورات چراتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم، جس کی شناخت نکھل یادو عرف گولو کے نام سے ہوئی ہے، نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اُن پر اور ان کی والدہ پر گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید