• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: فتح گڑھ میں لیفٹیننٹ کرنل مالی فراڈ اور ناجائز تعلقات کا مجرم قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) اتر پردیش کے فتح گڑھ میں ایک جنرل کورٹ مارشل نے ہفتے کے روز ایک لیفٹیننٹ کرنل کو ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات اور مالی فراڈ کا مجرم قرار دے دیا۔ اس نے اسے دو سال کی سخت قید اور فوجی ملازمت سے برخاستگی (باعزت عہدے سے محرومی) کی سزا سنائی۔ آرمی سروس کور سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل اویناش گپتا، جو راجپوت رجمنٹل سینٹر، فتح گڑھ کے ساتھ منسلک تھے، کو جنرل آفیسر کمانڈنگ لکھنؤ سب ایریا کے حکم پر آرمی ایکٹ کے تحت کئی الزامات پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔ کرنل ابھیشیک گپتا اس جنرل کورٹ مارشل کے پریزائیڈنگ افسر (صدر) تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل گپتا کو چار الزامات میں مجرم پایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید