• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ملائیشیا انسداد بدعنوانی اداروں میں سمجھوتہ طے پا گیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب) اور ملائیشیا کے انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ،مفاہمتی یاداشت کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ملائشیا کے تین روزہ دورے کے دوران ایک تقریب میں دونوں ممالک کے وزرا اعظم کی موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر اور ملائیشین انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے چیف کمشنر اعظم بن با قی نے دستخط کئے۔تاریخی تقریب کا انعقا دکو ملائیشیا کے شہر پتراجایا،کوالالمپور میں کیا گیا۔اس یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے انسدادِ بدعنوانی اداروں کے مابین باہمی معاونت، مشترکہ صلاحیت سازی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ بدعنوانی کی روک تھام اور اس کے خلاف مؤثر کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید