پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئےدائر رٹ پٹیشن پر وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی اور درخواست گزار کو 17 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دے دی.رٹ پٹیشن پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بشیر وزیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسکا موکل اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ہیں اور گریڈ 20 کے آفیسر ہیں ۔پشاور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی اور درخواست گزار کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔