• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار8روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاو(نیوز رپورٹر) پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےکردیا۔ گزشتہ روز ملزم ممتاز کو احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء کے سامنے پیش کیا گیا،اس دوران تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹھیکیدار ہے جو کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب کو مطلوب ہے تا ہم گزشتہ کچھ عرصے سےروپوش تھا اب اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔نیب کےمطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہونے کے ساتھ اسکی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی معلومات بھی سامنے آئی ہے۔اس سکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا ، جس سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے، عدالت نے تفتیشی آفیسر کی استدعا منظور کرکے ملزم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔
پشاور سے مزید