پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی نے ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، لوئر دیر اور ملاکنڈ کے جنرل پریکٹیشنرز اور سپیشلسٹ طبی مراکز کے 22 سے زائد عملے کو "خدمات صحت کے معیار" پر دو روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جس میں شرکاء کو خدمات صحت کے اشاریوں پر آگاہی دی گئی، جس میں طبی مراکز میں صفائی کا خیال رکھنا، مریضوں کے پردے اور رازداری کا خیال رکھنا، انفیکشن کنٹرول سسٹم، مریض کا ریکارڈ، سمیت مختلف اشاریوں پر آگاہی دی گئی۔ شرکاء کی جانب سے اپنے طبی مراکز میں تمام اشاریوں پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔