• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینگ سرغنہ کی ہلاکت کے بعد پشاور میں اسکے ساتھیوں کی تلاش شروع

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس کو دہشتگردی ، قتل،اغوا، بھتہ خوری، پولیس پر حملہ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب گینگسٹر کی ہلاکت کے بعد پشاور میں اس کے مزید ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے منگل کی رات واہ کینٹ راولپنڈی میں پشاور اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 13مقدمات میں مطلوب ملزم آدم عرف آدمے دوساتھیوں سمیت مارا گیا تھا ،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے آدمے اور اس کے قریبی ساتھی مجاہد پشاور سے تعلق رکھتے تھے جوپولیس کیلئے درد سر بن گئے تھے اور حکومتی رٹ اورپولیس کومسلسل چیلنج کرتے رہے۔آدم عرف آدمے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں جس میں آزادانہ طور پر نہ صرف پولیس کو دھمکاتا بلکہ کھلم کھلا فائرنگ بھی کرتا ۔ہلاک ملزم کی نعش مہمند میں دفنا دی گئی ہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ پشاو رمیں آدم خان کے ساتھیوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کریک ڈائون کیاجائے گا،ا س طرح جن لوگوں سے بھتہ لیے گئے اور انہیں دھمکیاں دی گئیں ،ایسے افراد کی بھی معلومات کی جارہی ہیں ۔پولیس کایہ بھی کہناہے کہ ملزم آدم عرف آدمے افغان مہاجر تھا جس کے خلاف پشاور اور خیبرکے مختلف تھانوں میں دہشتگردی، بھتہ خوری،پویس پر حملے ،اغواءودیگر مقدمات درج تھے ۔
پشاور سے مزید