• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نرخوں میں اضافہ معیشت کی تباہی کا باعث ہے،مرزاعبدالرحمان

پشاور(جنگ نیوز) سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت گزشتہ سال کی نسبت 46فیصد نیچے آگئی ہے غیر ملکی کمپنیاں اپنا کاروبار بند کر کے دوسرے ممالک کا رخ کر رہی ہیں ملکی معیشت شرح سود کی زیادتی کی وجہ 7۔11فیصد ملکی درآمدات میں کمی ہو گئی ہے بجلی کے نرخوں میں اضافہ معیشت کی تباہی کا باعث ہے ملکی آدھی عوام سطح غربت پر آگئی ہے ملک میں گداگروں کی تعداد تین کرڑوڑ تک پہنچ چکی ہے ملازم مزدور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہے۔جاری ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ تاجروں کا حکومت کے ظالمانہ ٹیکسوں کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے حکمران جھوٹے پروپیگنڈا اور آپس کی میڈیا لڑائی میں مصروف ہیں حکومت بزنس کمیونٹی کا تفض کرنے میں ناکام ہے ایسے حالات میں حکومت کی عوام دوست ماحول کی ضرورت ہے اور بجلی گیس پیٹرول اور شرح سود کی کمی بہت ضروری ہے۔
پشاور سے مزید