• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،ڈرائیونگ لائسنس ڈیڈ لائن ختم ، ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود ٹریفک سہولت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہاں نوجوانوں کا رش ختم نہیں ہو سکا،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اب بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں دوران سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں۔ جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا وہ لرنر پرنٹ حاصل کرلیں۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جائیں گی۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)حمزہ ہمایوں کے مطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے۔ لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 8 سال میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ دو بڑے سنٹرز، سہولت وینز کو 24/7 شہریوں کے لئے کھلا رکھا گیا۔
اسلام آباد سے مزید