اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایسی کون سے بات کہہ دی جسے اچھال دیا گیا، سیاستدان کی پہچان جارحانہ رویہ نہیں تحمل اور برداشت ہوتی ہے ،صوبائی حکومت پنجاب کے درست رویے کیلئے پیپلز پارٹی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے کردار کی منتظر ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کی بین الاقوامی سطح پر سیلاب متاثرین امداد کی تجویز کو تنقید نہیں سمجھنا چاہیے تھا ۔وفاقی جماعت پیپلز پارٹی صوبائیت کے خلاف ہے صوبائیت کو ہوا دینا وفاق کیلئے خطر ناک ہوگا پہلی بار وزیراعلی بننے والی مریم نواز کو آگاہ ہونا چاہیے اختیارات کیساتھ زمہ داریاں بھی ہوتی ہیں ۔