• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) اسلام آباد ایکسپریس ٹرین سوہاوا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی افتتاح ہونے والی اسلام آباد ایکسپریس جو مرگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی، سوہاوا اور ترکی کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔ اکانومی کلاس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجہ میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید