• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار الیکشن ؛ان سے کہیں پھر عدالتیں بند کر دیں،جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے باعث کیس میں 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر نہ کرنے کی وکیل کی استدعا پر مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ججوں کو تو ووٹ دیتے نہیں، ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں، ان سے کہیں بار کا الیکشن ہے تو پھر عدالتیں بند کر دیں،جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے ۔ گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات کا ذکر آیا تو عدالت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل کو 16 اکتوبر کی تاریخ دی جس پر وکیل نے کہا کہ 16 اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں، اس روز تو سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں۔ یہ سن کر جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بار کے الیکشن ہیں تو ان سے کہیں پھر عدالتیں بند کر دیں۔ فاضل جسٹس نے مزید کہا کہ ججوں کو تو ووٹ آپ دیتے نہیں، ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی آئندہ تاریخ 16 اکتوبر برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے جن میں ملک بھر کے وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید