اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے مقدمے میں غیر حاضر ملزمان کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ اگر ملزمان پیش نہ ہوئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔