• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بارباڈوس پہنچ گئے، کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں شر کت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بریج ٹاؤن، بارباڈوس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بارباڈوس میں 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شر کت کی ، یوسف رضا گیلانی کا کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (CPA) کے نمائندوں اور حکومتِ بارباڈوس کے سینئر حکام نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔کانفرنس کے آغاز سے قبل ہونے والی اہم ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ڈیم ساندرا میسن، صدرِ بارباڈوس ، میا امور موٹلی، ایس سی، ایم پی، وزیرِاعظم بارباڈوسسینیٹر ریجنالڈ آر۔ فارلے، صدرِ سینیٹ بارباڈوس اور صدر کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن آرتھر ای۔ ہولڈر، اسپیکر، ہاؤس آف اسمبلی شرلی اے۔ بوچوئے، سیکرٹری جنرل، کامن ویلتھ رالف اے۔ تھورن، کے سی، ایم پی، قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا، ایم پی، چیئرمین سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی اسٹیفن ٹوئگ، سیکرٹری جنرل، کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشنبیٹی پین، رکن پارلیمنٹ، بارباڈوس ، حکومتِ بارباڈوس اور عوام کی جانب سے ملنے والی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا۔
اسلام آباد سے مزید