راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سات مقدمات میں پولیس ریکارڈ نہ آنے کے باعث عمران خان کی طرف سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی، راولپنڈی کے تھانہ سول لائن، سٹی، وارث خان، ٹیکسلا، نصیر آباد اور نیوٹائون میں گزشتہ برس 26اکتوبر کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے بعد یہ مقدمات درج ہوئے تھے ان مقدمات میں عمران خان نے بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عدالت نے 26اکتوبر کو علیمہ خان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں درج کیس میں عدم حاضری پر ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گیارہ اکتوبر کو طلب کرلیا۔