اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن دینے پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی گرفتاری کی ہدایات کو غیر آئینی قرار دینےکی استدعا کی۔