• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر آفس مری میں گندم کی پیداوار اور اسمگلنگ کے حوالے سے اجلاس

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر آفس مری میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور اس کی اسمگلنگ اور ماہانہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس ہوئے۔ گندم کے حوالے سے اجلاس میں محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے مختلف عملی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ ان سفارشات میں جدید زرعی طریقہ کار، کسانوں کی تربیت، معیاری بیج کی فراہمی اور زرعی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے جیسے نکات شامل تھے۔ اجلاس میں گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بین الاضلاعی چیک پوسٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنائیں اور ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن/برفباری کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات بروقت مکمل کروانے پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید