• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بے نظیر ہسپتال میں نئے کارڈیک وارڈ کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالنے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اسپتال میں امراض قلب کے مریضوں کے لیے نئے وارڈ کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب و روز کام کر رہی ہیں۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے یہ بات بدھ کے روز بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 30 بستروں پر مشتمل نئے کارڈیک وارڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے تو پنجاب حکومت ہمیشہ دیگر صوبوں سے آگے نظر آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اسپتالوں کی تعمیر و توسیع، صحت کے منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگرامز میں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا کارڈیک وارڈ نہ صرف راولپنڈی بلکہ خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے مریضوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنے گا کیونکہ یہاں سے بڑی تعداد میں مریض امراض قلب کے علاج کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بی بی ایچ کا رخ کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید