اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا اور اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔