امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد غزہ محفوظ جگہ بننے جا رہا ہے، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ میل جول بڑھا رہے ہیں اور غزہ دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر کے بعد یہ جگہ پہلے سے مختلف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہوگی جو از سرِ نو تعمیر ہوگی اور علاقے کے دوسرے ممالک بھی اس کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔