• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق احسن آباد جامعتہ الرشید کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ رحمٰن اللہ ولد غفار خان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی آبائی تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے، دو بچوں کا باپ اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی این جی او میں فیلڈ مانیٹر تھا،مقتول جمعرات کی صبح گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن جا رہا تھا ،لواحقین نے بتایا کہ مقتول کے پاس اس کا موبائل فون ، پرس اور موٹرسائیکل سمیت تمام سامان موجود ہے،لواحقین کا دعویٰ ہے کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، علاوہ ازیں ناردرن بائی پاس انڈس ولیج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 34 سالہ لیاقت علی ولد نور محمد زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ، لانڈھی 89 آدم جی روڈ کےقریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ محمد عظیم ولد محمد سلیم زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،کیماڑی شیریں جناح کالونی بلاک 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ محمد یاسین ولد محمد وجاہت زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دورن پیش آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید