• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک بیداری امت کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد

کراچی (اشٹاف رپورٹر  )تحریک بیداری امت کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ، مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک نکالی گئی جسکی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی ،ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، با حجاب خواتین اور نوجوان نے شرکت کی ، تحریک بیداری امت کے سربراہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس ،حزب اللہ اور انصار اللہ سمیت تمام اسلامی مزاحمتی قوتوں نے صبر کے میدان میں بلکہ فکری سطح پر بھی دشمن کو شکست دی ،جس جنگ کو اسرائیل چند دنوں میں ختم کرنا چاہتا تھا وہ ان مزاحمتی تحریکوں کی حکمت عملی کے باعث ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ میں تبدیل ہوگئی اور اس طویل عرصے میں دنیا نے اسرائیلی بربریت کا اصل چہرہ دیکھا،انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اپنی قربانیوں کی وجہ سے پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید