کراچی (جنگ نیوز )ہمدرد شوریٰ اراکین اور ہمدرد نونہال اسمبلی کے نونہال مقررین نے مقامی ہوٹل میں حاذق طبیب اور مصلح قوم شہید حکیم محمد سعید کو اُن کی شہادت ۱۷اکتوبر پر منعقد یادگاری پروگرام میں خراج عقیدت پیش کیا،ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد کی زیر صدارت خصوصی پروگرام کا موضوع ’’شہید حکیم محمد سعید اور خدمت ِخلق ‘‘ تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمدرد شوریٰ کے اسپیکر، جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ اگر نئی نسل کے لیے کسی شخصیت کو حقیقی رول ماڈل قرار دیا جا سکتا ہے،ڈپٹی اسپیکر ہمدرد شوریٰ کراچی کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے کہا کہ لفظ ہمدرد شہید حکیم محمد سعید کی وطن عزیز سے محبت اور اہل وطن سے اُن کے قلبی تعلق کو واضح بیان کرتا ہے۔