کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹر کے علاقے میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں 5 سالہ احمد رضاولد افضل گردن پر تیزدھار آلے کی چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا،اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا،بچے کے لواحقین نے بتایا کہ متوفی اسپشل چائلڈ تھا،اچھل کود کرتا ہوا بیڈ سے نیچے گرا اور بیڈ کے کنارے پر نکلا ہو ا لوہے کا ہک گردن پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔