ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی مہم کا آغاز 13 اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور انہیں تحائف بھی پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 10 لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس قومی مقصد کے حصول کے لیے ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی، جب کہ 4021 ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔