• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ پوسٹ ڈے پر جی پی او ملتان میں تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ کے 100 جنرل پوسٹ آفسز اور دیگر بڑے پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائزڈ ہیں، پاکستان کا کمپلینٹ سسٹم ڈیجیٹل ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت عوام کو ڈاک کی بکنگ اور ڈیلیوری کی سہولت مہیا کرتا ہے، ڈاک کے نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے پاکستان پوسٹ کو جنرل پوسٹ آفس سے سب آفس تک ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل جاری ہے، ان خیالات کا اظہار رائے سیف اللہ، پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل نے جی پی او ملتان میں ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا،تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر کلثوم پراچہ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ہمیشہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے ساتھ قومی جذبے کو فروغ دیتا ہے، اس موقع پر بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ کے 5 ملازمین محمد اسحاق خان بلوچ، جواد ایوب، عباس علی نقوی،کامران رمضان اور خضر عباس کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ملتان سے مزید