• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اورمینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے لطف آباد فارم پر سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی کے مؤثر طریقوں کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علیاور ڈاکٹر آصف الرحمٰن چیف سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب زدہ باغات کی بحالی کے لیے سائنسی بنیادوں پر منظم انتظامی طریقے اپنانا ناگزیر ہے تاکہ آم کی پیداوار کو بحال اور بہتر بنایا جا سکے، ورکشاپ میں رانا آصف حیات،ملک جہانزیب دھرالہ، میجر (ر) طارق خان اور شہزاد صابر ڈائریکٹر زراعت توسیع، ملتاناور یونیورسٹی فیکلٹی نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید