ملتان (سٹاف رپورٹر) آن لائن بیان حلفی کے اجرا کا طریقۂ کار مزید سخت کر دیا گیا ، اب رجسٹرڈ موبائل سم اور اصل شناختی کارڈ کے بغیر بیان حلفی کا اجرا ممکن نہیں ہوگا، سٹامپ فروشوں کے مطابق اس نئے نظام سے جعلسازی کے امکانات کم ہو جائیں گے،صدر سٹامپ فروش مہر ارشد سنڈھل و دیگر یونین کا کہنا ہے کہ ماضی میں جعلی شناخت یا دوسروں کے نام پر اسٹام پیپر نکال لیے جاتے تھے، جس سے کئی شہریوں کو عدالتوں میں مشکلات پیش آتی تھیں۔