ملتان(سٹاف رپورٹر ) سی ای اوایجوکیشن ملتان نے تمام اساتذہ کی ٹریننگ میں شمولیت کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پی ایس ای آرٹریننگ میں تمام نامزد اساتذہ کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ عدم تعمیل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا باعث بنے گی۔ اعلیٰ حکام نے کم حاضری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔