ملتان(سٹاف رپورٹر )ویمن یونیورسٹی ملتان پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئےآج ریلی نکالے گی ، واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کریں گی ،علاوہ ازیں ڈائریکٹر، کیریئر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ثمینہ نے تمام چیئرپرسنز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنی طالبات کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں اورواک کےلئے پوسٹرز، جھنڈے اور بینرز لائیں تاکہ ملک کے استحکام اور امن کے لیے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرسکیں۔