• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کے جدید رجحانات پر سیمینار

ملتان( سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے شعبہ زرعی انجینئرنگ اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے اشتراک سے سیمینار بعنوان خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کے جدید رجحانات اور مواقع منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان شعبوں میں قومی و تحقیقی مواقع سے روشناس کرانا تھا۔چیئرمین شعبہ زرعی انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے  شعبے کے حالیہ اقدام بی ایس ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، پروفیسر ڈاکٹر اظہر انعام، حافظ ڈاکٹر عمر فرید، ڈاکٹر زوار حسین، انجینئر عثمان علی اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر عادل،عبدالرزاق نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید