• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورنبیٔ کریم ﷺ نے علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے ختم کیے، حامد سعید کاظمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمدﷺ دنیا کے سب سے بڑے اور عظیم معلم ہیں جنہوں نے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کیا اور انسانیت کا درس دیا،حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ و نجات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام آ ڈیٹوریم یونیورسٹی گیلانی لاءکالج ملتان میں منعقدہ سالانہ ٹیچرز کانفرنس اور بیسٹ ٹیچرز آف دی ایئر ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم اور سابق ای ڈی اوپروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی، وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ مہمان خصوصی تھیں جب کہ تقریب کے مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر حج پنجاب ملک ریحان عباس کھوکھر، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض،ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داو د جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی اور دیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید