ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سینئر رکن چوہدری مشتاق دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ،سینئر وکیل کو گزشتہ روز بار روم میں واش روم جاتے ہوئے دل کا اٹیک ہوابار میں موجود ریسکیو اہلکار نے فوری طبی امداد فراہم کر کے چوہدری مشتاق احمد کو حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔