• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی کے الزام میں 14افرادکے خلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس نے ملزم شہباز سے 15لیٹر ملزم کاشف سے 20 لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم حسن علی سے 10لیٹر ملزم ساجد مسیح سے 10لیٹر ملزم یاسر سے 14لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم ناصر خان سے رپیٹر ملزم خاور سے 210لیٹر شراب صدرپولیس نے ملزم نبیل سے 15لیٹر شراب جلالپور پولیس نے ملزم لیر انڈتہ سے 18لیٹر شراب مخدوم رشید پولیس نے ملزم احسان سے 2000گرام چرس ملزم سجاد حسین سے 15لیٹر شراب جبکہ ملزم ذیشان سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سٹی جلالپور پولیس کو کلثوم بی بی نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزمان میری بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس نے ملزم ضیا سے پسٹل دوگولیاں جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم امیر شاہ سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید