• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کر لیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے ارسلان سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 40ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے مہوش اسلم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد فرحان سے نامعلوم ملزمان نے موبائلزفونز چھین لیئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے بخش الہی سے مسلح ملزمان نے ایک تولہ سونا چھین لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے عبدالوحید سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا جبکہ سٹی شجاع آباد کے علاقے نور محمد کی بکریاں صدر جلالپور کے علاقے جام رفیق احمد کی سولر پلیٹ و دیگر سامان مظہر حسین کی ٹریکٹر ٹرالی بیٹری سٹی جلالپور کے علاقے رمضان کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے عبدالطیف کا تھریشر وغیرہ عابد علی کا سامان گلگشت کے علاقے خبیب کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے ارشد کا موبائل صدر کے علاقے ظہیر کی نقدی و موبائل الپہ کے علاقے سجاد کا گھریلو سامان نیوملتان کے علاقے لطیف ،احمد کمال کے موبائلزفونز شاہ رکن عالم کے علاقے مکرم سجاد کی موٹرسائیکل آصف کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے اقرا خان کا موبائل فخر الدین کی ہمشیرہ کا سامان محمد عادل کی تار دہلی گیٹ کے علاقے ذوالقرنین حیدر کا کریانہ سامان دولت گیٹ کے علاقے فرزاند علی حرم گیٹ کے علاقے ندیم رسول بوہڑ گیٹ کے علاقے عرفان مصطفی کے موبائلزفونز بدھلہ سنت کے علاقے مظفر اقبال کا سامان کینٹ کے علاقے مدثر کی نقدی 5ہزار و تین تولہ طلائی زیورات چہلیک کے علاقے عمیر اعجاز کی موٹرسائیکل آقا علی کا موبائل قطب پور کے علاقے شاہد منیر کی نقدی و موبائل شاہ شمس کے علاقے عمران کی نقدی سونا و چاندی عامر کان نقدی و موبائل اور ممتاز آباد کے علاقے محمد عامر کی نقدی 1لاکھ 50ہزار طلائی زیورات دیگر سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید